Parinday Urdu Nazm 2020| پرندے اُردونظم

Parinday Urdu Nazm 2020 by Shadma Saleem From Karachi

This post is about Parinday Urdu Nazm 2020 By Shadma Saleem From Karachi. You can find more Urdu poetry and Urdu digests in relevant categories.

“پرندے”

یہ پرندے بھی کس قدر خوش نصیب ہوتے ہیں

ہرفکرسے دور

ہرغم سے آزاد

حوصلے ان کے ہواؤں میں اُڑتے ہیں

یہ کب محصور ہوتے ہیں

کہاں مجبورہوتے ہیں

یہ کل کی فکرمیں کب آج بربادکرتے ہیں

یہ زندگی کاہرپل بڑے ہی کھل کے جیتے ہیں

اناسے دورہوتے ہیں

یہ نہ مجبورہوتے ہیں

بلندشاخوں پہ ہوتے ہیں

ان کے آشیانے

کہاں خودغرض ہوتے ہیں

کہاں مغرورہوتے ہیں

شب وروزہیں گاتے حسین نغمے

فضاؤں میں

یہ تومطمئن ہوتے ہیں

یہ کب غمگین ہوتے ہیں

اک دانا بھی ہو توسب

مل کرکھاتے ہیں

خودپرست نہیں ہوتے

یہ غرض سے دورہوتے ہیں

یہ پرندے بھی کس قدرخوش نصیب ہوتے ہیں

شادماسلیم فرام کراچی

Parinday Urdu Nazm
Parinday Urdu Nazm

You can send us your writings and we’ll try to publish them with your name as soon as possible. You can follow us on facebook, like our youtube channel and check out our various web categories as well.

Leave a Comment