Get Your Shuaa Digest August 2022 FREE Download Now!

Shuaa Digest August 2022 Free Download

Finally Shuaa Digest August 2022 Free Download is available to read online and download. Now, you can have Shuaa August 2022 at Pak Novels Urdu website. Shuaa digest version is available to download free pdf and read online. This edition of Shuaa Urdu Digest contains various episodes of your favorite Urdu Novels and much more.

If you are looking for Shuaa Digest August 2022 Free Download you are in the right place. You can read and download Khawateen Digest Pakistan read or download in PDF File.

عنوان:جانکنی

تحریر:مفیضہ انصاری

شہنشاہ خاور اپنے پورے جاہ جلال کے ساتھ چرخ نیلو فری پر بڑے انہماک سے کھڑا آتش افشاں اُگل رہا تھا۔ جس کی تمازت نہ صرف زمین پر سفر کرتے نوع بشر کے لیے وبال جان بنی ہوئی تھی بلکہ ہوا میں پرواز کناں پنچھیوں کا بھی اِس کی حدت کو سہنا دشوار ہورہا تھا- تمازتِ آفتاب نے پیڑ پودوں پر لگے سرسبز پتوں اور رنگ برنگے پھولوں کو بھی وقت سے پہلے آسودگی بخش دی تھی۔ چشمہِ آتش کی یہ چنچلاہٹ ہر ذی حیات کے لیے دارالعذاب بنی ہوئی تھی-

دور پرے سے آتی ٹرین کی سیٹی کی آواز نے اُسے ایک بار پھر حواس باختہ کردیا تھا۔ وہ پسینے میں شرابور ننگے پیر کسی سرکش گھوڑے کی طرح دیوانہ وار ایک ایسے بیابان میں بھاگ رہا تھا، جہاں چہار سو پھیلی ببول کی خاردار جھاڑیوں نے اُسے اپنے شکنجے میں پوری طرح جکڑا ہوا تھا- جن سے نکلتی پُرخار نوکیلی پھانسیں اُس کے بدن کو چیرتی ہوئی گوشت کے اندر ہی پیوست ہوکر اُس کے تن بدن کوخون آلود کررہی تھیں-

اُس کا پُور پُور زخموں سے چوُر ہو چکا تھا، جن سے رِستے خون نے اُسے ادھ موا کردیا تھا- اُس کی زخم خوردہ ٹانگیں مزید  بھاگنے سے انکاری تھیں- سانسوں کی چلتی ڈور اُکھڑنے لگی تھی- وہ اپنے تنفس کو بحال کرنے کے لیے لمحے بھر کو رکا مگر ٹرین کی آواز پھر سے اُس کے کانوں میں گونجنے لگی تھی۔

اِس بار اِس صدائےِ بازگشت میں ایک نسوانی آواز بھی شامل تھی، جو کبھی بچاؤ بچاؤ کی صدائیں لگا رہی تھی، تو کبھی اُسے لعن طعن کررہی تھی-

اُس نے خوف و اضطراب کی کیفیت میں ایک بار اِدھر اُدھر نظریں گُھما کر دیکھا، پھر اپنے سیاہ پپڑی جمے خشک ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوئے دوبارہ دوڑنے لگا مگر اچانک راستے میں پڑے ایک پتھر سے اُس کا پیر ٹکرایا اور منہ کے بل جا گرا۔

Shuaa Digest August 2022 Free Download

اُسے محسوس ہو رہا تھا جیسے یہ زمین اُسے اپنے اندر نگل رہی ہے- وہ فوراً سے بیشتر وہاں سے اُٹھ جانا چاہتا تھا مگر چاروں طرف گونجتی لڑکی کی آہ و زاری اُس کی حساسیت کو مفلوج کررہی تھی- اِس بازگشت میں اب کراہت در آئی تھی، جو غم غصے کے عالم میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھی کہ “تم انسان نہیں بلکہ اُس کے بھیس میں چُھپے وہ جانور ہو جو اپنے فائدے کے لیے اپنی عزت کو بھی نیلام کرسکتے ہو دیکھنا ایک دن تم سکون کے لیے تڑپتے رہو گے مگر سکون تمہیں کہیں میسر نہیں آئے گا-“

وہ اِن آوازوں کو فراموش کرتے ہوئے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے اُٹھنے کی سرتوڑ کوشش کرنے لگا مگر جب اُس کی ساری تُگ و دو بے ثمر ثابت ہوئی تو اُس نے خود کو قدرت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر چیخنا شروع کردیا- چیخ چیخ کر اُس کا گلا بیٹھ چُکا تھا اور اُس کا آدھا دھڑ بدبودار مٹی کے اندر دھنس چکا تھا۔ وہاں اُس کی آہ و فغاں  سننے والا کوئی نہیں تھا-

اُس کے اوسان خطا کرتی صنف نازک  کی یہ آوازیں اب پُرسکون ہوچکی تھیں۔ اب وہ لعنت و ملامت کرنے کے بجائے بڑی اپنائیت سے اُسے پکارتے ہوئے کہہ رہے تھی کہ تمہیں اِس حال میں دیکھ کر میری اِس بے چین روح کو  بڑی تسکین مل رہی ہے مگر ابھی تو تمہیں ایک لمبی زندگی جینی ہے تاکہ تم اِسی دنیا میں رہ کر اپنے گناہوں کی آگ میں جل سکو- اب مرنے کا خوف اُس کے جسم و جاں میں سرائیت کرتا جارہا تھا اور اُس کی زندگی پل پل تاریکی میں ڈوبتی جارہی تھی-

آنکھیں آبِ گریہ کرتے کرتے آگ کے شعلوں کے مانند لال آنگارہ ہوچکی تھیں- یہ پکار اب صور اسرافیل کی طرح اُس کے کانوں میں پڑتی ہوئی اُسے دھتکارتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ جس کے ایک اشارے پر بندے کا نام و نشان مٹ جایا کرتا تھا- جو اپنی ذات سے جڑے لوگوں کو اپنے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنا کر کاروباری درندوں کی خوشنودی حاصل کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا، آج وہی شاہ زمان کتنا بے بس اور بے یارو مدد گار پڑا ہے-

سنو ملک شاہ زمان  یہ ہی تمہارا انجام ہے دیکھو میں نا کہتی تھی ایک دن تم اپنے تکبر کے ساتھ خاک میں مل جاؤ گے- وہ دن آن پہنچا ہے- اُس نے اپنے کانوں کو دونوں ہاتھوں سے ڈھانپ کر اِن آتی آوازوں کا گلا گھونٹ دیا تھا مگر اُس کی روح کی ڈور سے بندھا زندگی کا نازک سا یہ دھاگا ہولے ہولے چھوٹنے ہی لگا تھا کہ وہ یک دم ہڑبڑا کر اُٹھ بیٹھا- اُس نے اپنے ارد گرد نگاہ ڈالی تو خود کو اپنے ٹھنڈے کمرے میں موجود پایا وہ آج بھی سوتے ہوئے خواب میں ڈر گیا تھا-

یہ خواب اُسے پچھلے چند ماہ سے آرہے تھے جو اُس کے لیے جان کا عذاب بن گئے تھے۔ وہ خوف اور وحشت میں مبتلا رہنے لگا تھا-

اُس نے لائیٹر اُٹھا کر سگریٹ سلگائی اور اُس کے کش بھرتا ہوا پورے کمرے میں ٹہلنے لگا۔ اندر کی بے چینی کچھ کم ہوئی تو سامنے پڑے صوفے پر بیٹھ گیا-

مگر جونہی اُس کی نگاہ دیوار پر لٹکی نیلی آنکھوں والی مسکراتی مخمل جیسی نازک لڑکی کی تصویر پر پڑی تو اُس کا آرام و سکون ایک بار پھر غارت ہوگیا۔ اُس نے طیش میں آکر پوری طاقت سے کانچ کا گلاس فریم میں لگی تصویر پر مارا اور دراز سے نیند آور گولیاں نکال کر پھانک کر گہری نیند سوگیا-

                        ————————–

ناظرین ہم آپ کو بریکنگ نیوز دے رہے ہیں کاروباری دنیا کی ایک جانی پہچانی شخصیت مَلک شاہ زمان چالیس سال کی عمر میں اپنی زندگی کی بازی ہار کر پوری بزنس کمیونٹی کو سوگوار کر گئے ہیں- ذرائع کے مطابق اُن کی موت دماغ کی رگ پھٹ جانے کے وجہ سے واقع ہوئی ہے- یاد رہے وہ اپنی بیوی سارہ زمان کی ایک سال پہلے حادثے میں ہوئی موت کے بعد سے ذہنی الجھاؤ کا شکار رہنے لگے تھے-

موجودہ پتہ:

c-584-273

محلہ انصاری نصرت کالونی نمبر 6

سکھر

Online library for English books, Urdu books, Islamic books, Urdu Novel, Urdu digests and for the first time Urdu Audiobooks. Check out all relevant categories like shuaa digest january 2022 on our website.

The links which are shared on this website for Urdu monthly digests include shuaa digest may 2022, Shuaa digest june 2022, Khawateen digest, Kiran digest, Pakeeza digest, Aanchal digest, Jasoosi digest and Sarguzisht digest.

Attention Please:

Our website relies solely on the availability of online connections to your favorite Urdu novels, digests, and stories. Links may be faulty or unavailable at times. When a specific link like shuaa digest 2022 becomes available, it is updated with the most recent post.

We never scan and upload Urdu novels, shuaa digest july 2022, horror stories, romantic stories, Urdu digests etc by us. Please, order hard copy of your favorite story from concerned publisher.

Click on provided links of this book to free download or read online:

DOWNLOAD read and download in pdf

Read Online Shuaa Digest August 2022 Free Download

Usr E Yusra Episode in Shuaa Digest August 2022 Free Download